20 اکتوبر 2017 - 18:49
تکفیری دھشتگرد ختم ہونے کے قریب ہیں: جنرل باقری

ایرانی مسلح افواج نے شامی علاقے 'حلب' میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شریک سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا ہے کہ دہشتگرد اور تکفیری عناصر ختم ہونے کے قریب ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی مسلح افواج نے شامی علاقے 'حلب' میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شریک سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا ہے کہ دہشتگرد اور تکفیری عناصر ختم ہونے کے قریب ہیں.

تفصیلات کے مطابق، ایرانی سپہ سالار میجر جنرل محمد حسین باقری نے شام کے مختلف علاقے بالخصوص حلب کا دورہ کیا اور اس موقع پر شامی سیکورٹی فورسز اور رضاکار فورس میں شامل اہلکاروں سے بھی ملاقات کی.

اس موقع پر انہوں نے شامی فوج اور رضاکار فورسز کے درمیان مثالی ہم آہنگی اور تعاون کو سراہا.

جنرل باقری نے مورچوں کا دورہ کیا اور دہشتگردوں کا مکمل قلع قمع کرنے کے لئے تمام فورسز کے درمیان ہم آہنگی مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا.

انہوں نے کہا کہ مقدس مقامات کے تحفظ کرنے والے اہلکاروں اور شامی فوج کے درمیان مضبوط ہم آہنگی حتمی فتح کی بنیاد ہے.

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے دہشتگردوں اور تکفیری عناصر کے خلاف شامی فوج اور رضاکار فورسز کی حالیہ فتوحات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا.

خیال رہے کہ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ منگل کے روز شام کے دورے پر پہنچے اور انہوں نے شامی ہم منصب، صدر بشار الاسد اور شامی وزیر دفاع کے ساتھ بھی اہم ملاقاتیں کیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲